گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ اب ہیونڈائی کمپنی کی یہ گاڑی کس قیمت میں ملے گی؟

ہماری ویب  |  Apr 01, 2021

ہیونڈائی کمپنی کی اس بہترین گاڑی کی قیمت میں کتنے لاکھ روپے کمی کردی گئی؟ نئی قیمت جان کر آپ بھی خردینے دور پڑیں گے

گاڑی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر، ہیونڈائی نشاط موٹرز کی جانب سے اپنی گاڑی کی قیمت میں 50 لاکھ روپے کمی کردی گئی ہے۔

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، ہیونڈائی کمپنی نے خوبصورت کار 'سانٹا فی' کی نئی قیمت کا اعلان کیا ہے ، جو 1،35،00،000 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی یہ گاڑی 1،85،00،000 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

یہاں یہ بھی بات قابل ذکر ہے کہ ہیونڈائی کمپنی کی اس گاڑی کے صرف سی بی یو یونٹ کو ہی فروخت کررہی تھی۔ ہیونڈائی نے مقامی مارکیٹ کو پرکھنے کے لئے گاڑی درآمد کرنی شروع کی۔

* 7 سیٹوں والی کار کی کچھ نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

1- HTRAC

ہیونڈائی سانٹا فی کے عقب میں دکھائے جانے والا (ایچ ٹی آر اے سی) ہیونڈائی ٹریکشن کنٹرول سے ماخوذ ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آل وہیل ڈرائیو (AWD) پر مبنی ہے جو آپ کو برفیلی اور کھردری سڑک کو با آسانی عبور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

2- Panoramic سن روف

تمام نئی (ایس یو وی) گاڑیوں میں ایک Panoramic سن روف کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو گاڑی کو خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔سردی کے موسم میں سفر کے دوران آپ اس گاڑی کا سن روف کھول کر دھوپ حاصل کرسکتے ہیں۔ہیونڈائی سانٹا فی میں موجود سن روف ایک کیبن کی مانند ڈیزائن دیا گیا ہے۔

3- سانٹا فی کے ڈرائیونگ موڈز

اگر آپ سانٹا فی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ گاڑی آپ کے لیے 2 قسم کے ڈرائیونگ طریقوں سے لیس ہے۔

* آرام دہ ماحول

* اسپورٹس کار کے طور پر ڈرائیو کر سکتے ہیں۔

4- الیکٹریکل ڈرائیونگ سیٹ

پاکستان میں لانچ کی جانے والی یہ جدید اسپورٹس گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ میں برقی کنٹرول ایڈجسٹمنٹ موجود ہے۔ اس فیچر میں کئی چھوٹی موٹرز نصب کی گئی ہیں جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے سوئچ کے ساتھ تشکیل دی گئی ہیں۔ لہٰذا آپ صرف پیچھے بیٹھیں اور سوئچ کے استعمال سے اپنی سیٹ کو مرضی کے مطابق پوزیشن میں لائیں اور محفوظ ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More