چربی پگھلانے کے لیے ہری پیاز استعمال کریں کیونکہ۔۔ جانیں اس سبزی کے 4 جادوئی فوائد

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

ہری پیاز جو قدرت کی جانب سے انسانوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، ناصرف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے مفید ہے بلکہ صحت پر اس کے کئی مثبت اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ ہری پیاز جو کہ وٹامن سی کا خزانہ ہے، یہ آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس سبزی کے کچھ منفرد فوائد۔

قوت مدافعت بڑھاتی ہے

ہری پیاز میں موجود وٹامن سی انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔ وہ افراد جو بار بار بیمار ہوتے ہوں انہیں چاہیے کھانے میں اس سبزی کو ضرور شامل کریں، اس سے ان کی صحت بہتر ہو گی۔

شوگر کی مقدار کو کنٹرول

ہری پیاز میں کرومیم بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، جو خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ جبکہ یہ سبزی سوزش اور انفیکشن کے خلاف بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔

موٹاپے سے نجات

ہری پیاز میں وٹامن بی 1 کی کافی مقدار ہوتی ہے، اس مقدار کے ذریعے انسان اپنے جسم کی اضافی چربی کم کرسکتا ہے، اس طرح اسے اپنے بھاری وزن سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔

کینسر سے بچاؤ

ماہرین کے مطابق سبز پیاز میں ’کوئراسیٹن‘ مرکب کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے جو کینسر سے بچانے میں مدد کرتا ہے، ایسے افراد جو سرطان میں مبتلا ہوں انہیں یہ سبزی زیادہ سے زیادہ کھانی چاہیے۔

اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More