لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا مریضوں کو ایڈوانس لائف سپورٹ فراہم کرنے کیلئے 18 ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹرز ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کردیئے۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 نے کوویڈ- 19 کے دوران کورونا مریضوں کیلئے ہراول دستے کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے 15433 مشتبہ کورونا مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ مراکزمنتقل کرنے کے ساتھ ساتھ 2869 کورونا متاثرین کی تدفین بھی کی۔
انہوں نے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں COVID-19 کے دوران ریسکیوسروس کے متحرک کردار کی بھی تعریف کی۔
وہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں منعقدہ وینٹی لیٹرز تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، ریسکیو ہیڈ کوارٹرزو اکیڈمی کے سینئر افسران، امریکن بزنس فورم اورفیروزسن کے سینئرعہدیداران اور پنجاب کے بڑے اضلاع کے سینئرریسکیو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بھی شریک تھے۔
وزیر صحت صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ریسکیو پیرامیڈکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچانے والوں کا عزم قابل تعریف ہے۔ مجھے اس دن فخر محسوس ہوتا ہے جب میں اپنے طلباء کو میدان میں دیکھتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پنجاب میں زندگی بچانے والی خدمت کا یہ ماڈل قائم کیا اور اسے کامیاب بنایا۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس عظیم خدمات کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔‘‘ میں ریسکیو 1122 کی قیادت اور بچانے والوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے کویڈ 19 کے دوران اپنی خدمات کو زبردست انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریسکیو سروس واحد تنظیم ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیروزسنز لیبارٹریز کے سی ای او عثمان خالد وحید نے کہا کہ موجودہ صحت کی دیکھ بھال کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے اور تمام کاروباری اداروں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو کر کوویڈ 19-سے نبردآزما ہونا چاہئے۔ اور فیروزسن لیبارٹریز کے سی ای او عثمان خالد وحید نے کہا کہ وینٹی لیٹرز جن کو امبولائزر کا نام دیا گیا ہے ہارورڈ، ایم آئی ٹی اور بوسٹن یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء نے تیار کیا ہے اور انہیں امریکی ادارے فوڈ
اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت مل گئی ہے۔
امبولائزر قابل اعتماد،استعمال میں آسان ہونے کے ساتھ آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے
دوسری جگہ لے جائے جاسکتے ہیں۔ایمبولائزر کو زندگی بچانے والے وینٹی لیٹروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو سروس نے کوویڈ- 19 کے دوران 15433 سے زیادہ کورونا مریضوں کو صوبے بھر کے مختلف اسپتالوں اورقرنطینہ مراکز میں منتقل کیا۔ اس کے علاوہ ریسکیو سروس نے ایکسپو سنٹر میں ریسکیودرجہ بندی (Triage)سنٹر قائم کیا اوروہاں 11552 سے زائد مریضوں کو فوری طور پر دیکھ بھال فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ COVID-19 کی تیسری لہر اور کوروناکیسز میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں سینئر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزکی تربیت کا اہتمام کیا گیا تاکہ پنجاب کے بڑے اضلاع میں اہم کورونا متاثرین کی سہولت کیلئے وینٹی لیٹر ایمبولینس پر عملے کو تعینات کیا جاسکے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو سروس کو 18 وینٹیلیٹرز عطیہ کرنے پر امریکی بزنس فورم اور فیروزسن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔