پہلا بچہ جس نے اپنے والدین کے ولیمے میں شرکت کی تو کہیں دولہے نے شادی میں پڑھ کر سُنایا قرآن ۔۔ حال ہی میں ہونے والی 3 منفرد شادیاں

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

شادی جیسا خوبصورت رشتہ ہر انسان کی زندگی میں ہزاروں خوشیاں اور نئے تجربات لے کر آتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی شادی کو منفرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح اپنی شادی کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

کچھ ایسی ہی 3 شادیوں کا احوال ہم آپ کو بتا رہے ہیں جن کو آپ نے سوشل میڈیا پر تصاویر میں تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن شاید حقیقت معلوم نہ ہوگی۔

شادیاں:

٭ بچہ والدین کے ولیمے میں:

حافظ آباد میں گزشتہ برس ایک شادی کی تقریب انجام پائی جس میں نکاح اور رخصتی تو ہوگئی تھی مگر جس دن ولیمہ تھا اس دن سے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اور پھر گھر والوں نے ولیمے کی تاریخ یہ سوچ کر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا کہ تمام غیر ملکی مہمان عزیز و اقارب اور رشتے دار بھی شرکت کرلیں، مگر 26 سالہ وکیل ریان رؤف شیخ کے مطابق:

'' ہماری شادی تو انتہائی خوشی کے ساتھ طے پائی، مگر ولیمہ کی تقریب کو کورونا کی نظر لگ گئی، جس کے بعد ہم نے سوچا کہ جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا ہم ولیمہ نہیں کریں گے، کیونکہ ہمارے زیادہ تر رشتے دار دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اور وہاں سے واپسی ممکن نہ تھی، بہرحال اس سال جب شادیوں میں 300 مہمانوں کی آمد پر پابندی حکومت کی جانب سے ہٹائی گئی تو ولیمہ کرنے کا سوچا مگر میری بیوی انمول حاملہ تھی، دورانِ حمل ہم ولیمہ نہیں کرسکتے تھے، کیونکہ آخری کے ایام تھے، بہرحال اس کی ڈلیوری اور بچے کی پیدائش کے بعد ہم نے ولیمہ کرنے کا سوچا اور یوں ہماری ولیمے کی تقریب انجام پائی، جس کی تصویر میں نے سوشل میڈیا پر شئیر کی تو لوگوں نے اس قدر تنقید اور تمسخر کا نشانہ بنایا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اب میری شادی ہمیشہ کے لئے یاد رہے گی۔''

٭ شادی میں قرآن:

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا نے اپنی بیوی کے لئے قرآنِ پاک کی سورۃ الرحمٰان کی تلاوت کی، اس وقت دولہا دلہن دونوں اسٹیج پر بیٹھے تھے اور ان کے برابر میں دولہے کی والدہ بھی تھیں۔

دولہا نے با آوازِ بلند تلاوت کی تو ہال میں موجود سب ہی مہمانوں نے خاموشی سے تلاوت سنی اور دولہا کے اس قدام کو خوب سراہا۔

٭ ساحل پر فوٹوشوٹ:

کراچی سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے پوسٹ ویڈنگ شوٹ ساحلِ سمندر پر کروایا اور لوگوں کو ایک نیا آئیڈیا دے دیا۔ ساحل بھی انہوں نے گڈانی کا Ship breaking yard چُنا اور لوگوں کو اس بیچ پر جانے کا پیغام بھی دے ڈالا۔

ان کے فوٹوگرافر عادل خان نے بھی انتہائی مہارت کے ساتھ ساحلِ سمندر کی لہروں اور خوبصورت منظر کشی کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More