اب صرف عوام نہیں بلکہ عمران خان بھی’ورک فرام ہوم‘ کر رہے ہیں، تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 25, 2021

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں نے گھر سے بیٹھ کر '' ورک فرام ہوم '' کیا وہیں اب ہمارے وزیرِاعظم عمران خان جو اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ، یہ بھی اپنے گھر سے بیٹھ کر '' ورک فرام ہوم'' کر رہے ہیں۔

چونکہ وزیراعظم ہمیشہ ہی کام کرنے کے خواہشمند رہے ہیں اور اب گھر بیٹھ کر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا ہے البتہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لوکیشن کی جگہ ہر '' ورک فرام ہوم '' لکھا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کورونا کے باعث گھر بیٹھے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے اس پوسٹ کو ایک گھنٹے میں 67 ہزار سے زائد لوگ لائک اور کمنٹ کرچکے ہیں، اکثریت نے وزیراعظم کو صحتیابی کی دعائیں دی ہیں تو کسی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے گریٹ لیڈر بھی لکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More