نماز پڑھتے پڑھتے موت ہو گئی۔۔ جانیں یہ خوش قسمت پاکستانی شہری کون ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 24, 2021

لوگ برسوں یہ خواہش کرتے ہیں کہ ان کی زندگی کا خاتمہ ایمان پر ہو، اور پھر جب موت نماز پڑھتے ہوئے نصیب ہو تو اس سے زیادہ خوش قسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے؟

ایسا ہی کچھ کوئٹہ کے ایک شہری کے ساتھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلیغی مرکز نامی فیس بک پیج نے بتایا کہ مولانا امیر محمد ولد حاجی عظمت تبلیغ کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے تبلیغی مرکز مدنی مسجد میں آئے ہوئے تھے جہاں ان کا نماز پڑھتے ہوئے انتقال ہوگیا۔ ان کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے تھا۔

تبلیغی مرکز مدنی مسجد مانسہرہ میں قلعہ سیف اللہ کوئٹہ سے تبلیغی جماعت کے ساتھ آۓ ہوئے ایک ساتھی امیر محمد ولد حاجی عظمت نماز پڑتے ھوۓ خالق حقیقی سے جا ملے

Posted by Raiwind Tableegi Markaz on Tuesday, March 23, 2021

تاہم مولانا امیر محمد کی ان کے آبائی علاقے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مولانا امیر محمد مدرسہ عربیہ فیض العلوم کے مہتمم تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More