کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی کئی چیزیں ایسی ہیں جن کے خفیہ رازوں سے ہم آج تک واقف نہیں ہوسکے۔
جی ہاں! ' ہماری ویب' کی جانب سے پڑھنے والوں کے لیے 5 روزمرہ کی استعمال ہونے والی چیزوں کے خفیہ راز بتائے جا رہے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ کو ان کی اصل حقیقت معلوم ہوگی۔
1- اوون اسٹوریج
اوون ہر کچن کی ضرورت ہے ۔ عام طور پر ، لوگ اوون کی اس دراز کو فرائنگ پین ، برتنوں کے ڈھکن اور دیگر چیزوں کو اندر محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ، یہ دراز کھانے کو گرم رکھنے کے لئے ایک مخصوص جگہ کے طور پر بنائی گئی ہے۔
2- جہاز کی کھڑکی میں باریک سوراخ
:پلاسٹک گلاس کے دو ٹکڑوں کو طیاروں کی کھڑکیوں کے شیشے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا اندرونی شیشہ ممکنہ طور پر طیارے کے کیبن اور باہر کے دباؤ کے باعث ٹوٹ سکتا ہے، اس میں موجود چھوٹا سا سوراخ ہوا کو دونوں شیشوں اور کیبن کے درمیان ہوا کو گزرنے دیتا ہے، جس سے دباؤ متوازن ہوجاتا ہے اور شیشہ نہیں ٹوٹتا۔
3- ٹوتھ پک
اکثر لوگ کھانا کھانے کے بعد 'ٹوتھ پک 'کو اپنے دانتوں میں پھنسے کھانے کو نکالنے کے طور پر استعمال میں لاتے ہیں۔ ٹوتھ پک گھروں میں موجود عام و سادہ سی چیز ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس آئٹم کے پیچھے جھری نما ڈیزائن کیوں بنایا گیا ہے؟ وہ اس لیے کیونکہ جب آپ ٹوتھ پک کا استعمال کر لیں تو اس کے ڈیزائن والی جگہ کا نیچلہ حصہ توڑ کر باقی ٹوتھ پک اس کے اوپر رکھ دیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ اس کا استعمال کیا جاچکا ہے۔ یہ دراصل جاپانی ٹوتھ پک کہلاتی ہے۔
4- گروسری ٹرالی
آپ گروسری اسٹور پر متعدد بار شاپنگ کرنے جاچکے ہوں گے ، اور وہاں آپ شاپنگ ٹرالی کا بھی استعمال کرتے ہوں گے لیکن اس کے بارے میں آپ کو بہت کم معلوم ہوگا کیونکہ اس ٹرالی میں ایک حیرت انگیز راز پوشیدہ ہے۔
ٹرالی کے اوپری حصے پر ایک لوپ موجود ہوتا ہے وہ کس لیے ہوتا ہے آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل شاپنگ کارٹ ٹرالی میں وہ لوپ گروسری بیگ ٹانگنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
5- لیڈیز بیگ
عام طور پر لیڈیز بیگ میں میک اپ آئٹمز، موبائل فون، یا کھانے پینے کی اشیاء موجود ہوتی ہیں اور یہ راز تو سب ہی جانتے ہیں ، لیکن عام سے دکھنے والے لیڈیز بیگ میں اسپائی کیمرے بھی نصب کیے جاتے ہیں تا کہ اگر چور، ڈاکو ان کا بیگ چھین کر بھاگیں تو ان کیمرے کی مدد سے انہیں پکڑا جاسکے۔
خیال رہے کہ اس قسم کے لیڈیز ہینڈ بیگ بیرونی ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں۔