آپ لوگوں نے اکثر DNA ٹیسٹ کا نام سنا ہو گا لیکن بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ آخر یہ ہوتا کیا ہے۔ کسی بھی گمشدہ آدمی کی شناخت کے لیے یہ ٹیسٹ انتہائی اہم ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں DNA سے متعلق کچھ ایسی اہم معلومات جس یقیناً آپ اس سے قبل واقف نہیں ہوں گے۔
ڈی این اے یعنی Deoxyribonucleic Acid انسانوں اور تمام جانداروں کے جسم میں پائے جانے والا وراثتی مادہ ہوتا ہے، انسانی سیل یعنی خلیے کے اندر نیوکلئیس پایا جاتا ہے اور ڈی این اے اسی کے اندر موجود ہوتا ہے۔
انسانی جسم کے تمام خلیوں میں ایک جیسا ہی ڈی این اے موجود ہوتا ہے جبکہ ہر انسان کا اپنا مختلف ڈی این اے ہوتا ہے۔ انسان کے اندر ڈی این اے کا 50 فیصد حصہ اپنی ماں جبکہ 50 فیصد اپنے والد کا ہوتا ہے۔ ڈی این اے میں انسان کے بارے میں تمام معلومات پائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر انسان کا جنس، بالوں کا رنگ، عمر، آنکھوں کا رنگ اور جسمانی ساخت وغیرہ سے ڈی این اے کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
تاہم ڈی این اے سے یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کو کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں۔
ڈی این اے ٹیسٹ کیسے کیا جاتا ہے؟
ڈی این اے ٹیسٹ انسان کے بال، خون، ہڈی، گوشت یا ناخن سے کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے انسانی خلیے میں سے ڈی این الگ کیا جاتا ہے اور پھر ایک کیمیکل ری ایکشن کے ذریعے ڈی این اے کی کئی کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔ ان کاپیوں کی مدد سے ڈی این اے کی جانچ بہتر طریقے سے کی جاتی ہے۔
ڈی این اے کی اچھی طرح جانچ کے بعد فنگر پرنٹ بنایا جاتا ہے اور پھر دو مختلف نمونوں کے ڈی این اے فنگر پرنٹ میں مماثلت دیکھ کر تعلق کا تعین کیا جاتا ہے اور یوں اس شخص کی شناخت مکمل ہوتی ہے۔
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔