کیا آپ جانتے ہیں کہ باتھ روم کی بدبو کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیں 5 آسان اور آزمودہ طریقے

ہماری ویب  |  Mar 23, 2021

باتھ روم ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے آپ کی صحت کا تعلق جڑا ہوا ہے، صاف باتھ روم اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اِسی طرح لوگ بیت الخلاء کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے مہنگے مہنگے ائیر فریشنر خریدتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے کارآمد اور آزمودہ طریقے بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپناتے ہوئے آپ کے باتھ روم سے بدبو ختم ہو جائے گی۔

1) مہک دار صابن

کوشش کریں کہ باتھ روم میں ایسے صابن رکھیں جو خوشبو دار ہوں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہو گا کہ باتھ روم ہمیشہ ہی اچھی اور تازہ خوشبو سے مہک رہا ہو گا ایسے میں کسی ائیر فریشنر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

2) گیلے تولیے ہرگز نہ رکھیں

باتھ روم میں گیلے تولیے ہرگز نہ رکھیں، نہانے کے بعد کچھ لوگ تولیہ کو باتھ روم میں ہی ٹانگ دیتے ہیں جس کے باعث بدبو اور جراثیم وہاں اپنا ڈیرہ ڈال لیتے ہیں۔ گیلے تولیہ کو ہمیشہ دھوپ میں سکھائیں اور پھر باتھ روم میں رکھیں۔

3) ٹوائلٹ ٹینک میں خوشبودار ڈٹرجنٹ ڈالیں

ٹوائلٹ کے ٹینک میں خوشبو دار ڈٹرجنٹ شامل کریں اور فلش کا بٹن دبائیں، دن میں یہ 2 بار لازمی کریں باتھ روم سے بدبو مکمل طور پر ائیر فریشنر کے بغیر ختم ہو جائے گی۔

4) باتھ روم کی صفائی کے وقت لیمو کا استعمال

باتھ روم کو دھوتے وقت پانی والی بالٹی میں لیمو کا رس شامل کریں، یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ لیمو جراثیم کو مارنے اور گندی بدبو کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، لہٰذا اس مقصد کے لیے لیمو استعمال کریں۔

5) ٹوائلٹ برش پر پرفیوم کا استعمال

کوشش کریں کے جس برش سے آپ دیواروں، فلش اور بیسن کی صفائی کرتی ہیں، اس پر پرفیوم چھڑک کر پھر صاف کریں۔ اس سے بدبو فورا ختم ہو جائے گی اور خوشبو دیرپا رہے گی۔

٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More