ہماری ویب | Mar 22, 2021
موبائل فون تو اب ہر کوئی استعمال کر رہا ہے اور اس کے منفرد فیچرز سے لطف اندوز ہو رہا ہے، ساتھ ہی روزمرہ بدلتے ہوئے فیچرز سے ٹیکنالوجی کو آسانی سے استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن آج بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ موبائل فون میں جہاز کیوں بنا ہوتا ہے؟
موبائل میں موجود جہاز اس لئے بنا ہوتا ہے کیونکہ اس کو آن کرنے سے موبائل فون میں آپ کی سم نہیں چلتی اور رابطے منقطع کرنےکے لئے رکھا جاتا ہے۔ مگر اس کو رکھنے کی جوہ یہ ہے کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتے ہیں تو آپ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ موبائل فون کو ایئرپلین موڈ میں لگا دیں، تاکہ موبائل کسی بھی قریبی و زمینی ٹاور سے سگنلز موبائل کو کیچ نہ کرے ۔ یہ دراصل اس لئے ہوتا ہے کیونکہ موبائل فونز جب سگنلز حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو جہاز میں موجود پائلٹ کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس کی وجہ موبائل سگنلز کی ہائی فریکوئینسی اور تیز رفتاری ہے۔ اس لئے موبائل میں یہ ایئرپلین موڈ یا جہاز ہوتا ہے تاکہ آپ موبائل میں موجود چیزؤں کو استعمال کرسکیں لیکن سم سے رابطہ منقطع رہے۔ یقیناً یہ وجہ آپ کو بھی معلوم نہیں ہوگی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More