سوشل میڈیا پر آئے دن متعدد دلچسپ کہانیاں مشہور ہوتی رہتی ہیں جس میں کچھ نہ کچھ انوکھا ضرور ہوتا ہے تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جس نے میکسیکن نرس سے شادی کی اور اسے دلہن بنا کر اپنے گھر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی محمد عامر کا رابطہ میکسیکن نرس سونیا الزبتھ ایک ایپ پر ہوا، دونوں نے بات چیت کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ سونیا شادی شدہ ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش نہیں۔ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے تاہم محمد عامر کی اہلیہ کی وفات ہو چکی تھی۔
محمد عامر نے سونیا کو شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کیا لیکن عامر نے شرط رکھی کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ہی میں آپ سے شادی کروں گا جس کے بعد سونیا الزبتھ نے اپنا نام تبدیل کر کے زینب رکھ لیا۔
محمد عامر نے اس حوالے سے بتایا کہ میری پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور پھر مجھے کسی جیون ساتھی کی ضرورت تھی، مجھے لگا زینب میرے لیے اچھی ثابت ہوں گی لہٰذا ان کو میں نے اپنا شریکِ حیات منتخب کر لیا۔
تاہم زینب کا اس متعلق کہنا تھا کہ وہ اب پاکستان میں ہی رہنا پسند کریں گی، یہاں انہیں بریانی، سموسے اور رول بے حد پسند ہیں۔
٭اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔