ہر ہفتے کی طرح گزشتہ ہفتہ بھی مختلف دلچسپ خبروں اور وائرل ہونے والی تصاویر سے بھرپور رہا۔ چاہے وہ کسی کی دکھ بھری داستان ہو، کسی کے گھر خوشی کا موقع یا پھر کوئی بیماری میں مبتلا ہو گزشتہ ہفتہ بھی کچھ اسی طرح سے گزرا۔
'ہماری ویب' کی جانب سے ہر بار کی طرح اس بار بھی پچھلے ہفتے کی وائرل ہونے والی چند تصاویر صارفین کو دکھائی جائیں گی۔
آیئے دیکھتے ہیں گزشتہ ہفتہ کیا کچھ ہوتا رہا اِن تصویری مناظر میں۔
1- داؤد صدیق اور ان کی بیوی ثناء
گزشتہ ہفتہ پورا پاکستان مذکورہ اور بہادر خاتون ثناء کی ہمت ہو سراہتا اور رہا بلکہ آج بھی سراہ رہا ہے۔ لاہور کے رہائشی داؤد صدیق اور ان کی بیوی ثناء ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ان کی کہانی جان کر شاید آپ کو بھی یہی احساس ہوگا کہ ہر محبت کرنے والے کو ثناء کی طرح ثابت قدم رہنا چاہیئے۔ خیال رہے کہ داؤد صدیق ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دونوں بازوؤں اور ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے۔
2- عمران خان ویکسین لگواتے ہوئے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ویکسین لگواتے تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ مگر بدقسمتی سے وزیراعظم عمران خان ویکسین لگوانے کے چند روز بعد یعنی ہفتہ کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔
3- آئمہ بیگ کی منگنی کی تصدیق
گزشتہ ہفتہ پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کی۔
آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں صرف گلوکار کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔
گلوکارہ کی ہاتھ میں ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
4- سوہائے علی ابڑو کی شادی
گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی خبریں رات گئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
5- شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کوئی بھی نئی تصویر آجائے وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوجاتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ بالکل ایسے ہی ان کی اپنی بڑی بیٹیوں کے ہمراہ ایک تصویر مداحوں کو خوب پسند آئی جس میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کسی یونیورسٹی کے ایونٹ میں شرکت کے لیے بطور مہمان خصوصی مدوع کیے گئے ہیں۔