کسی کے منہ 2 ہیں تو کسی کی 8 ٹانگیں ۔۔۔ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے 5 عجیب و غریب بچے

ہماری ویب  |  Mar 20, 2021

بچوں کی پیدائش سے قبل ہی والدین اپنے بچوں کے لئے سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہمارا بچہ ایسا ہوگا، گول مٹول ہوگا، کوئی چاہتا ہے کہ بچے کی آنکھیں رنگین ہو تو کسی کے دل میں بچوں کے بالوں سے متعلق خیالات آنے لگتے ہیں۔ مگر جب بچے کی پیدائش ہو جاتی ہے تو کہیں سوچ و خیال بدل جاتے ہیں اور کہیں ایک گہری چُپ لگ جاتی ہے۔

کچھ ایسے ہی دنیا میں پیدا ہونے والے 5 عجیب و غریب بچوں کے بارے میں ہم اپ کو بتا رہے ہیں جن کو دیکھ کر ان کے والدین بھی چونک گئے تھے اور یقیناً آپ کو بھی یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے۔

٭ سفید بالوں والی بچی:

مصر میں کچھ وقت قبل ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے پیدائشی طور پر آگے سے بال سفید ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق: '' ایسے کیسز اس وقت سامنے آتے ہیں جب والدین آپس میں رشتے دار ہوتے ہیں اور ان کے درمیان موروثی پیچیدگیاں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے بچوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ''

٭ بوڑھا بچہ:

بنگلہ دیش میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کو دیکھ کر والدین بھی ڈر گئے کہ یہ کیا ہوگیا، اس بچے کی پیدائش کے بعد جب ڈاکٹروں نے بھی دیکھا تو گہری سوچ میں پڑ گئے کیونکہ یہ پیدائشی بچہ نہیں لگتا، بلکہ یہ ایک 80 سال کے بوڑھے شخص کی طرح دکھتا ہے، اس کے جسم پر اتنی جھریاں اور نشانات ہیں کہ یہ کہیں سے پیدائشی بچہ نہیں لگتا۔

٭ مچھلی نما بچہ:

بھارت کے حیدرآباد میں کچھ روز قبل ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جو سر اور دھڑ سے تو لڑکا ہے، مگر پیٹ کا نچلا حصہ اور ٹانگیں نہیں ہیں بلکہ مچھلی کی طرح ایک دُم ہے۔ جس کو دیکھ کر خوف آتا ہے، مگر یہ بچہ ''مرمیڈ سینڈروم'' نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایسا دکھتا ہے۔

٭ دو سر والا بچہ:

بھارت میں ہی کچھ وقت قبل ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا دھڑ ایک ہے مگر سر دو ہیں، جن کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جڑوا بچے ہیں مگر یہ ایک ہی بچہ ہے جس کے دو سر ہیں۔

٭ آٹھ ٹانگوں والی بچی:

بھارت کی ریاست بیہارمیں لکشمی پوجا کے تہوار پر ایک بچی پیدا ہوئی جس کی آٹھ ٹانگیں، ایک دھڑ اور ایک ہی منہ ہے، جس کا نام لوگوں نے لکشمی رکھ دیا ۔ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بچی کی آٹھ ٹانگیں دیکھ کر ڈر تو لگتا ہے، مگر میرا یقین ہے کہ یہ لکشمی ماں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More