ہم روزمرہ میں کئی ایسی چیزیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں جن کے خفیہ فوائد ہمیں معلوم نہیں ہوتے۔ جیسا کہ اگر ہم بات کریں فرائی کرنے والے پین کی۔ اس میں ہم اندہ اور دیگر چیزیں تو فرائی کر سکتے ہیں لیکن وہ ہمیں مزید کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے، یہ ہمیں نہیں پتہ۔
اِسی لیے آج ہماری ویب آپ کے لیے ایک دلچسپ آرٹیکل لائی ہے جس میں آپ کو روزانہ استعمال ہونے والی چیزوں کی کچھ خاصیت بتائیں گے جن سے آپ ناواقف ہیں۔
1) تالے کے نیچے یہ چھوٹا سوراخ
آپ نے یقینا دیکھا ہو گا کہ تالہ کے نیچے سوراخ ہوتا ہے، یہ کس لیے ہوتا ہے؟ دراصل گھر کے باہر یا کسی بھی بلڈنگ کے باہر تالہ لگا ہوتا ہے، بارشوں میں پانی اس کے اندر جا سکتا ہے جس سے مہنگے مہنگے تالے خراب ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں پانی تالہ کے اندر نہیں رہتا اور اس سوراخ کے ذریعے نکل جاتا ہے۔
2) ڈبے سے دودھ گلاس میں ڈٖالنا
ہم ڈبے سے دودھ گلاس یا پتیلی میں سوراخ کی طرف سے منتقل کرتے ہیں لیکن دراصل یہ دوسری جانب سے ڈالا جاتا ہے، اس سے دودھ ضائع نہیں ہوتا۔
3) جوتوں میں اضافی سوراخ
اسنیکرز اور جوگرز میں ایک اضافی سوراخ ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ اکثر لوگوں کو جوتا ذرا سا بڑا ہو جاتا ہے، یا انہیں جو جوتا پسند آتا ہے اس میں تھوڑا بڑا سائز دوکاندار کے پاس موجود ہوتا ہے اور مجبوراً ہمیں وہ ہی خریدنا پڑتا ہے۔ یہ سوراخ اسی لیے ہوتا ہے کہ اگر بڑا جوتا آجائے تو اس سوراخ کی مدد سے آپ جوتا فٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے جوتے کا تسمہ اس میں ڈال کر جوتا فٹ ہو سکتا ہے۔
4) گاڑی میں سر ٹِکانے والی جگہ
[img]
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ سیٹ سے نکل بھی سکتی ہے، یہ ناصرف آپ کو آرام دینے کے لیے ہے بلکہ اسے آپ اس وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں جب گاڑی میں پھنس جائیں یا اندر رہتے ہوئے چابی گم جائے یا پھر گاڑی لاک ہو جائے۔
5) ٹرالی کے نیچے کی یہ جگہ
یہ جگہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ اگر اوپر والی ٹرالی کی جگہ سامان سے بھر جائے تو اس نیچے والی جگہ پر ہاتھ والی پاسکٹ اٹیچ کر لی جائے تاکہ اور سامان ٹرالی میں آ سکے۔
اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔