نکاح نامے میں موجود جہاں دیگر شرائط کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا وہیں حق مہر لڑکی کا شرعی حق ہوتا ہے جسے لوگ کافی اہم سمجھتے ہیں۔ آج کل جہاں لوگوں کی سوچ محض پیسوں تک محدود ہے وہیں کچھ لوگوں نے یہ نظریہ بالکل بدل کر رکھ دیا۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی دلہنوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا حق مہر معمول سے تھوڑا ہٹ کر تھا۔
حق مہر کے طور پر ہاتھ سے لکھا قرآن مجید پیش کیا گیا
یہ شادی شدہ جوڑا اس حوالے سے بہت خاص ہے کہ اس دولہا نے اپنی دلہن کو حق مہر کے طور پر پیسہ اور زيورات دینے کے بجائے انتہائی قیمتی تحفہ دیا جو کہ اس دلہن کی دین اور دنیا دونوں ہی سنوار سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دولہا نے دلہن کو اپنے ہاتھ سے لکھا قرآن کا نسخہ پیش کر دیا جو کہ اس کی اپنی بیوی سے محبت کا ثبوت تھا-
حق مہر میں شوہر سے ایک لاکھ کی کتابیں مانگنے والی یہ دلہن
سوشل میڈیا پر حال ہی میں خیبر پختونخوا کے شہر مردان کی نائلہ شمال نامی دُلہن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگی ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہم یہ چیزیں افورڈ نہیں کر سکتے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ان غلط رسومات کا خاتمہ بھی ضروری ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ نائلہ شمال کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرے اس حق مہر مانگنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں خود کتابوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم دوسروں کو بھی ہماری نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں‘۔
اداکارہ انجمن
اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کڑوڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کی اور اب لکی علی نے کچھ عرصہ پہلے تصدیق کی کہ ان کی اور انجمن کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔
سو کتابوں کا تحفہ
ہندوستان کے شہر کیرالہ میں اعجاز حاکم نامی لڑکے کی شادی جب عجنا نظام نامی لڑکی سے ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو حق مہر کے طور پر سو کتابوں کا تحفہ دیا- اس حوالے سے اعجاز کا یہ کہنا تھا کہ اس کی ہونے والی بیوی نے اس کو بتایا تھا کہ وہ یہ سو کتابیں پڑھنے کی خواہشمند ہے مگر پیسوں کی کمی کے سبب نہیں پڑھ سکی۔ تو اس لیے اس کے شوہر نے شادی کے موقع پر بیوی کو ان ہی سو کتابوں کا تحفہ مہر میں دے ڈالا جو وہ پڑھنے کی خواہشمند تھیں۔
حق مہر میں فجر کی نماز
یسرہ رضوی کا شمار ایک بہت سلجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جب ان کی شادی کا موقع آیا تو انہوں نے شادی کے لیے اپنے سے کم عمر ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی کا انتخاب کیا- اور نکاح نامے میں حق مہر کے طور پر انہوں نے اپنے شوہر سے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا جو کہ کافی حلقوں میں بہت زیادہ زیر بحث بھی رہا-
اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔