اسٹرابیری کو نمک کے پانی میں 30 منٹ کے لیے بھگوئیں اور کمال دیکھیں۔۔۔ فائدہ اور وجہ ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Mar 20, 2021

اسٹرابیری کو جہاں لوگ نازک پھل کے نام سے پکارتے ہیں وہیں اس کا ذائقہ بھی کئی افراد کو بے حد پسند ہوتا ہے۔ خوش ذائقہ پھل اسٹرابیری کی افادیت سے یقیناً کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اِسے نمک کے پانی میں 30 منٹ تک بھگونے سے کیا ہوتا ہے؟

ہم آپ کو یہ ہی بتانے جا رہے ہیں کہ مذکورہ عمل سے آپ کو کون سا بڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

دراصل اسٹرابیریز کی رنگت اور خوشبو کی وجہ سے کئی چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے ان پر موجود ہوتے ہیں، جو انسانی آنکھ سے بچ جاتے ہیں جو پیٹ میں جا کر مختلف معدے کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں، بھلے ہی آپ اس پھل کو دھو کر استعمال کرتی ہوں لیکن یہ کیڑے مکوڑے ہرگز اپنی جگہ نہیں چھوڑتے۔

لہٰذا آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک باؤل میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ نمک ڈال دیں۔ اس نمک والے پانی میں تمام اسٹرابیریز کو ڈالیں اور 30 منٹ تک انتظار کریں۔

اگر اس پھل پر چھوٹے اور باریک کیڑے مکوڑے ہوئے تو وہ نمک کے باعث فورا پھل کو چھوڑ دیں گے۔

آپ یہ ٹوٹکا کسی بھی دوسرے نازک پھل کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم اگر آپ کو محسوس ہو کہ نمک مِلے پانی میں پھل کو بھگونے سے اس کا ذائقہ بدل گیا ہے تو آپ یہ عمل سادے پانی میں بھی 1 گھنٹے کے لیے کر سکتے ہیں۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More