چاند پر گھر بنانے کی تیاری، کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند پر گھر کا ماہانہ کرایہ کتنا ہوگا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

ہماری ویب  |  Mar 20, 2021

امریکی ادارے ناسا نے چاند پر باقاعدہ رہائش اختیار کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت چاند پر گھر بنایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں پہلا مشن 2024 میں بھیجا جائے گا۔

ناسا چاند پر انسانوں کی آبادی کے لیے حالات کا جائزہ لینے ایک مرد اور عورت کو بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، ناسا 2024 میں اپنے پہلے مشن میں خاتون کو چاند پر روانہ کرے گا، اس کے بعد مرد کو بھی بھیجا جائے گا۔

لیکن کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چاند پر زندگی گزارنے کا خواب کتنا مہنگا ہو سکتا ہے، تعمیراتی کمپنیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ چاند کی سطح پر گھر بنانے میں 40 ملین ڈالر لاگت آئے گی، اور چاند پر بنائے گئے گھر کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ 25 ہزار 67 ڈالر ہوگا۔

تاہم چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا نیوکلیئر ری ایکٹر بھی ساتھ لے جانا ہوگا جس کی قیمت 1.3 بلین ڈالر ہے۔

خوراک پیدا کرنے اور دیگر کاموں کے لیے قابل استعمال، 4 افراد پر مشتمل ایک گھر کو سال میں 5.9 ٹن پانی درکار ہوگا۔ خیال رہے کہ ناسا کا کہنا ہے کہ چاند کے جس حصے پر سورج کی روشنی پڑتی ہے وہاں پانی تو ہے لیکن وہ گلہ بانی کے لیے قابل استعمال نہیں، چاند پانی کا مسئلہ استعمال شدہ پانی کو فلٹر کر کے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More