کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اچھی خبر سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 21 اور 22 یعنی اتوار اور پیر کے روز بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
تاہم لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور موسم تبدیل ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تاہم ان دنوں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔