19 سال کا تھا تو ہونٹوں کے لیے انجیکشن لگایا کرتا تھا اور! سرجری سے چہرہ کیسے بگڑتا ہے دیکھیں چند عجیب تصاویر

ہماری ویب  |  Mar 18, 2021

تصویریں کھنچواتے ہوئے فلٹر تو سب استعمال کرتے ہیں لیکن ایک ایسا بھی نوجوان ہے جس نے خود کو حقیقتاً انسٹاگرام فلٹر میں دھال دیا ہے۔

مانچسٹر کا 24 سالہ رہائشی لیوی ڈی مرفی نے خود کو انسٹاگرام فلٹر کے روپ میں ڈھالنے کے لئے مجموعی طور پر 6.4 ملین روپے خرچ کردئیے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے تک مرفی بالکل مختلف شخصیت کے حامل تھے اور ان کی اتنی سرجریز کروانے پر ان کے مداح زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کو ایک فم “دی پرج“ کے ماسک سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ لیکن مرفی اپنی شکل سے کافی مطمئن ہیں۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق مرفی کا کہنا ہے کہ وہ منفی تبصروں سے پریشان نہیں ہیں اور نہ ہی تنقید سے وہ اپنا دل چھوٹا کرتے ہیں۔ مرفی کہتے ہیں کہ


“جب میں 19 سال کا تھا تو میں نے پہلی بار ہونٹوں کو بھرنے کے لئے انجیکشن لگوایا جو مجھے بہت اچھا لگا اور اس کے بعد میں بار بار انجیکشنز لگواتا رہا۔ اور جب میں 20 سال کا ہوا تو گال اور جبڑے بھرنے والا انجیکشن بھی لگوایا اور آنکھ کے نیچے بھی انجیکشن لگوائے لیکن ان کی وجہ سے میری ایک آنکھ کم ہوگی“

انھوں نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام فلٹر یہ دکھاتے ہیں کہ اگر فلاں حصے کی پلاسٹک سرجری کروائی جائے تو ہم کیسے لگیں گے۔ وہ ان کو دیکھ کر ویسا ہی بننے کی کوشش کرتے ہیں اور اب ان کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی ہے بہت سی آفرز کے ساتھ ان کو مفت سرجری پیش کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More