آپ نے یقیناً کئی افراد کو دیکھا ہو گا جن کے جسم کے کچھ حصوں پر سفید نمایاں نشان موجود ہوتے ہیں، بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ نشان مچھلی کے اوپر دودھ پی لینے سے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ اس کی اصل وجہ جانتے ہیں؟
ان نشان کو برص نامی مرض سے جانتے ہیں، عام طور پر برص کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے، جبکہ طبی سائنس اسے نہیں مانتی۔
حقیقت کے برعکس یہ اس وقت ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگ دار مادہ کی تیاری ترک کر دیتے ہیں۔
ٹیکساس یونیورسٹی امریکہ کے ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ مرض چھوٹے نشانات یا سفید دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ برص کو آٹو امیون مرض بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے لاحق ہونے پر جسمانی دفاعی نظام ان خلیات پر حملہ کرتا ہے جو جلد کے رنگ کو بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔
اگر اس مرض کی نشاندہی شروعات میں ہی ہو جائے تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جلد کا رنگ ماند پڑ رہا ہو یا دھبے پڑنا ابھی شروع ہوئے ہوں تو فوراً اپنے معالج کو دکھائیں۔
اس مرض کے علاج کے لیے چند مخصوص سٹیرائڈ کریمیں ورم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ او آئن منٹس بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں تاہم کچھ کیسز میں تھراپی کے ذریعے غیر متاثرہ جلد کی رنگت کو ہلکا کر دیا جاتا ہے تاکہ سفید داغ زیادہ نمایاں ہو سکیں۔
علاوہ ازیں سرجری اور لائٹ تھراپی بھی آپشنز ہیں۔
اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔