ویڈیو بنائیں اور فیسبک سے پیسے کمائیں۔۔۔ جانیں یہ کس طرح ممکن ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 17, 2021

سوشل میڈیا سائٹ فیسبک کے صارفین کے لیے ایک مثبت خبر یہ سامنے آئی ہے کہ اب اس سے پیسے باآسانی کمائے جا سکتے ہیں۔

فیسبک کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے اب صارفین ایک منٹ کی مختصر ویڈیوز اور لائیو اسٹریم کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

فیسبک ایپ مونیٹائزیشن کے ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن کا کہنا ہے کہ کمپنی اس پروگرام کے ذریعے مختصر اور لائیو ویڈیوز بنانے والوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے تاہم اس سائٹ کی جانب سے کیے گئے اس نئے اعلان کو سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کے لیے ایک مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

فیسبک کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ایپ پر مختصر ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے والے صارف کے پاس 10 ہزار فالورز کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو ماہ کے دوران 6 لاکھ ویوز اور کم از کم 5 ویڈیوز یا لائیو اسٹریم کا ہوناضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More