سخت گرمی میں بتائے گئے طریقے سے پیاز کھائیں اور دیکھیں اس کے کمالات۔۔۔ جانیں 4 زبردست فوائد

ہماری ویب  |  Mar 17, 2021

ملک کے مختلف علاقوں میں موسمِ گرما کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ کراچی میں رواں ماہ شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ حالیہ دِنوں میں بھی شہرِ قائد کے باسی دن کے وقت سخت دھوپ کا سامنا کر رہے ہیں تاہم آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے گرمی سے نجات کا آسان نسخہ بتانے آئی ہے۔

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جسے ناصرف کھانا پکنے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے بلکہ بہت سے لوگ اسے سلاد میں بھی پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز گرمی کو مارتی ہے، اسے مخصوص طریقے سے کھانے سے جسم سے گرمی دور ہوتی ہے۔

پیاز کو ہمیشہ کچا کھائیں، اسے کاٹ کر دوپہر کے کھانے کے ساتھ کھانے سے جسم سے گرمی دور بھاگتی ہے۔

پیاز اینٹی آکسیڈینٹ، فولاد وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں وٹامن سی اور بی کی بھی مخصوص مقدار شامل ہوتی ہے۔

گرمیوں میں پیاز کا استعمال موسم کی سختی سے نمٹنے اور صحّت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

طبّی ماہرین کے مطابق پیاز کی ایک خصوصیت جسم کو ٹھنڈک پہنچانا ہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو متوازن بنانے میں مدد دیتی ہے۔ پیاز کو سلاد کے طور پر کچّا کھایا جا سکتا ہے۔ پیاز ہمارے جسم کی وٹامن سی کی ضرورت بھی پوری کرتی ہے۔

دیگر فوائد:

٭ پیاز ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ طبّی ماہرین کے مطابق پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچّھا ہوتا ہے۔ اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔

٭ پیاز ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

٭ پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی خاصی مقدار قدرتی طور پر شامل ہے جو آنتوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ پیاز کھانے سے ہمارا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

٭ پیاز کولیسٹرول کو کم اور پھر ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More