آپ کا ستارہ کونسا ہے؟ جانیں ستاروں سے متعلق ضروری معلومات جو آپ کو بھی لازمی جاننی چاہیے

ہماری ویب  |  Mar 17, 2021

انسان جس مہینے میں پیدا ہوتا ہے اس کا اپنا ستارہ بھی ہوتا ہے جسے عام انگریزی میں ہوروسکوپ سائن کہتے ہیں۔ نجومی ماہرین کے مطابق یہ ستارے انسانی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں اور آنے والے دنوں کی پیشگوئی کرتے ہیں۔ دوسری جانب یہی ستارے انسان کی اچھی اور بری خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں۔

آج ہم 5 ستاروں کے بارے میں جانیں گے جن کا انسانی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔

1- برج حوت

20 فروری سے 20 مارچ کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج حوت سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا علامتی نشان دو مچھلیاں ہوتا ہے اور ان کا عنصر پانی ہوتا ہے۔ برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد فطری طور پر سست ہوتے ہیں یہ لوگ جسمانی محنت سے زيادہ دماغی کام کرنے کو پسند کرتے ہیں۔

* برج حوت کی مثبت خصوصیات

برج حوت سے تعلق رکھنے والےلوگ گہری سمجھ بوجھ کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ لوگ اپنی دماغی مضبوطی کی وجہ سے صورتحال کو جلدی سمجھ لیتے ہیں اور اپنی سمجھ بوجھ کے ذریعے اس کا حل بھی نکال لیتے ہیں

* برج حوت کی منفی خصوصیات

یہ لوگ انتہا درجے کے جزباتی ہوتے ہیں اسی سبب جلد غصہ میں آجانا ان کا معمول ہوتا ہے مگر ان کا غصہ پانی میں جھاگ کی طرح ہوتا ہے جو جتنی تیزی سے آتا ہے اتنی ہی تیزی سے اتر بھی جاتا ہے۔

2- برج جدی

برج جدی میں 23 دسمبر سے لے کر 20 جنوری کے درمیان پیدا ہونے والے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ برج جدی کا نشان بکری ہوتی ہے ۔اور اس برج کے حامل لوگوں میں اس کی تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔یہ بکری ہی کی طرح ارادوں کے مضبوط ، محنتی اور مددگار ہوتے ہیں۔

* برج جدی کی مثبت خصوصیات

برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن کے ارادے مضبوط ہوں۔وہ جب کسی کام کو کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کو تب تک نہیں چھوڑتے جب تک اس کو ختم نہ کر لیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ محنتی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں۔

* برج جدی کی منفی خصوصیات

اس ستارے میں شامل افراد انتہائی ضدی اور شکی قسم کے ہوتے ہیں ۔یہ کسی پر بھی بہت مشکل سے اعتبار کرتے ہیں ۔اور اعتبار کرنے کے بعد بھی بار بار اس کو کسوٹی پر پرکھتے رہتے ہیں۔

3- برج میزان

23 ستمبر سے لے کر 22 اکتوبر تک پیدا ہونے والے افراد برج میزان کے حامل ہوتے ہیں ۔اس برج کو اگر توازن کا برج کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا اور جبھی اسے برج میزان کہا جاتا ہے۔اس برج کا موافق رنگ گلابی اور ہرا ہوتا ہے۔

* برج میزان کی مثبت خصوصیات

برج میزان کے حامل افراد انتہائی پرامن اور ایماندار ہوتے ہیں ۔انہیں تنہا رہنا بالکل پسند نہیں ہوتا۔ان کی انصاف پسند طبیعت ان کو ہر پل اپنی شخصیت کا جائزہ لینے پر مجبور رکھتی ہے۔

* برج میزان کی منفی خصوصیات

برج میزان افراد والوں کی منفی خصوصیات معلوم نہ ہوسکیں۔

4- برج سنبلہ

23 اگست سے لے کر 22 ستمبر تک پیدا ہونے والے افراد برج سنبلہ کے حامل ہوتے ہیں۔ برج سنبلہ جس کا عنصر مٹی ہے یہ دائرۃ البروج کا چھٹا برج ہے۔

* برج سنبلہ کی مثبت خصوصیات

اس ستارے کے حامل افراد زندگی سے اونچی توقعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند ہوتے ہیں ۔ اس کے افراد میں ذہانت، ایمان داری، سچائی ، خوش لباسی جیسی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔

* برج سنبلہ کی منفی خصوصیات

برج سنبلہ کے حامل افراد آہستہ، تبدیلی کو نہ قبول کرنے والے اور تنگ نظر ہوتے ہیں۔

5- برج اسد

برج اسد دائرۃ البروج میں پانچواں نمبر رکھتا ہے۔ اس کا عنصر آگ ہے اور اس کیا اثرات اسد افراد کے رویوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں بھی مثبت اور منفی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

* برج اسد کی مثبت خصوصیات

برج اسد والے افراد میں خود اعتمادی، امن پسندی، ہمدردی، محبت، محنت اور رحم دلی شامل ہوتی ہے۔

* برج اسد کی منفی خصوصیات

برج اسد کی منفی خصوصیات خود غرض، جنسی بے راہ رو، دل پھینک، چالاک اور منتقم المزاج ہونا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More