لاہور یونیورسٹی کے وہ طالبِ علم جن کو جامعہ میں سرِعام ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شادی کے لئے پروپوز کرنے پر نکال دیا گیا تھا، انہوں نے آپس میں شادی کرلی۔
حدیقہ اور شہریار نے وقت اور حالات کے اعتبار سے شاید یہ سب سے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا میں ان کے اس قدام کو سراہا جا رہا ہے ۔ اس بات کی تصدیق حدیقہ نے اپنے ٹوئٹر پر کرتے ہوئے الحمد اللہ لکھا ہے۔
شہریار نے بھی ان کے کمنٹ میں الحمداللہ کہا ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ:
'' ہم نے محبت کی ہے، گناہ ہیں کیا، محبت وہ نہیں جو راستے میں چلے اور گھر میں بدل جائے، بلکہ محبت وہ ہے جو ہاتھ تھامے تو جنت تک سفر کرے۔
شہریار اپنی مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آتے ہیں، مگر ان میں لڑکی کا چہرہ واضح نہیں دکھایا جاتا ہے۔