وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں اس وقت انڈے اور سیاحی پھینکی گئی جب وہ ایک کیس میں پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔
جب شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے مسلم لیگ ن کے کارکن بھی موجود تھے جن میں موجود ایک شخص نے ان پر دو انڈے پھینکے۔
اس دوران ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
تاہم بول نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل کے استقبال پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی جبکہ الوداع جوتوں سے کیا گیا۔
اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔