مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے اور لڑکیوں کو ۔۔۔۔ لاہور یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے پر سیاستدانوں کا ردِعمل

ہماری ویب  |  Mar 15, 2021

لڑکی نے جامعہ میں کھلے عام لڑکے کو شادی کی پیشکش کرکے جہاں اخلاقیات کے منافی قدم اٹھایا وہیں سوشل میڈیا پر یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی اور جامعہ انتظامیہ کی جانب سے دونوں طالبِ علم کو فارغ کر دیا گیا۔

یہ واقعہ تو البتہ غلط تھا، شادی کی پیشکش کرنا غلط نہ تھا، بس سرِ عام گلے ملنا غلط تھا۔ اس کے بعد مختلف شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی تبصرے کرنے شروع کر دیئے۔ آپ بھی دیکھیئے یہ سیاست دان اس معاملے پر کیا کہتے ہیں:

٭ شرمیلا فاروقی:

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس واقعے کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن میں لکھا کہ: '' طاقتور! محبتوں اور امید سے بھرا پیغام ہے، نوجوان نسل کو زیادہ طاقت ملنی چاہیئے۔''

٭ فود چوہدری:

دوسری طرف فواد چوہدری نے بھی لڑکی کے حق میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:

شہریار :

جبکہ واقعے میں موجود لڑکے شہریار رعنا کا کہنا ہے کہ: '' یہ غلطی لڑکی کی نہیں ہے، بلکہ میری ہے، اس نے صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، اس کا کردار خراب نہیں ہے، وہ اچھی لڑکی ہے، ہم نے سب کا دل دکھایا ہے، مگر میری آپ سب سے دعا ہے کہ حدیقہ جاوید اور میری بھلائی کے لئے دعا کریں، یوٹیوب نے ہم دونوں کے خلاف بہت کچھ غلط باتیں بھی کہیں ہیں، ہمیں معاف کردیں، ہم اپنی غلطی کا اسرار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More