کسی پر ہوئی سخت تنقید تو کوئی بننے والا ہے ماں باپ۔۔۔ جانیں گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کِن 6 تصاویر کے چرچے رہے؟

ہماری ویب  |  Mar 15, 2021

سوشل میڈیا پر آئے دن تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں کئی صارفین کی جانب سے ناصرف شئیر کیا جاتا ہے بلکہ پسندیدگی بھی ظاہر کی جاتی ہے۔

گذشتہ ہفتہ مارچ کا دوسرا ہفتہ تھا، تاہم ہماری ویب ہر ہفتے کے پہلے روز اپنے پڑھنے والوں کے لیے گزرے ہوئے 7 دن کی وائرل تصاویر لاتی ہے جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہوتے ہیں۔

1) عمران خان کی یہ تصویر:

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 29 سال پرانی تصویر شئیر کی جو وائرل ہو گئی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اپنی کسی ساتھی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

2) سائرہ یوسف اور نوریح:

پاکستان کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کی بیٹی نوریح کی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ یہ تصویر سائرہ کے دوست کی شادی کی ہے۔

3) فواد عالم کی تصویر:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم جلد ہی ایک ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ ان کی ویب سیریز 'خودکش محبت' کا پوسٹر جاری ہوا جس کے بعد وہ وائرل ہوگیا۔

4) منیبا مزاری کا فوٹو شوٹ:

سماجی کارکن اور پاکستان کی معروف شخصیت منیبا مزاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گذشتہ ہفتہ کافی وائرل ہوئیں۔ تصویروں کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

5) یمنیٰ اور زید علی کی دلکش تصویر:

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے اہلیہ یمنیٰ زید کے ساتھ یہ خوبصورت تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہم جلد ہی زید اور یمنیٰ سے ماما پاپا بننے والے ہیں'۔ مداحوں نے ان کی تصویر پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

6) شئیر کے ساتھ دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ:

گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے کافی چرچے رہے جنہوں نے شیر کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ کروایا۔ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

٭ آپ کو ان میں سے کون سی تصویر سب سے زیادہ اچھی لگی؟ ہمیں ضرور بتائیے گا، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More