پہلے بالوں کو آگ لگائی اور پھر ۔۔۔۔۔ دیکھئے بال کاٹنے کے چند دلچسپ طریقے جو آپ نے پہلے نہیں دیکھیں ہوں گے

ہماری ویب  |  Mar 15, 2021

بال کٹوانے کے لئے ہر شخص یا تو کسی دکان والے نائی کے پاس جاتا ہے یا پھر سیلون جاتا ہے اور وہاں سیٹ پر بیٹھ کر آرام سے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھ جاتا ہے، نائی کو بتا دیتا ہے ذرا یہاں سے سیٹ کر دو یا گنجا کردو، کچھ نت نئے ڈیزائن بنواتے ہیں تو کوئی جا کر کہتا ہے بھائی ذرا سے چھوٹے کردو، لیکن نائی ان کو نئے ہیئر کٹ بتاتا ہے کہ دیکھو بھیا، آپ پر ویسا ہیئر سٹائل جچے گا، ذرا آپ بھی اپنا لُک بدلو ۔

بس اس بات کو سننے کے بعد اکثر نوجوان یا کچھ مرد حضرات نائی کے کہنے میں آ کر بال بنوا لیتے ہیں۔

مگر نائی جو اپنے کام میں مہارت رکھتا ہے وہ مختلف قینچیوں اور کنگھوں کی مدد سے بالوں کی تراش کرتا ہے۔ بال کٹوانے کے مختلف طریقے جو آج کل کے نائی استعمال کر رہے ہیں وہ آپ بھی دیکھیئے اور کبھی بال نئے انداز سے کٹوائیے۔

٭ آگ سے:

پاکستان میں مختلف ایسے ہئیر ڈریسر ہیں جو بالوں کو قینچی کے ساتھ آگ کی مدد سے کاٹتے ہیں۔ پہلے بالوں میں نارمل ہیئر آئل کا سپرے کرتے ہیں اور اس کے بعد لائٹر کی مدد سے آگ لگا کر بالوں کو کاٹتے ہیں یہ خطرناک طریقہ ضرور ہے، مگر ایک منفرد انداز بھی ہے۔

٭ شیشے سے:

کچھ نائی تو شیشے کے 4 انچ کے ٹکڑوں سے بالوں کو کاٹتے ہیں اور یہ طریقہ بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت مشہور ہوا ۔

٭ ٹوکے اور ہتھوڑے:

کچھ نائی اب ٹوکے اور ہتھوڑے کی مدد سے بالوں کو کاٹتے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بال نہیں گوشت کاٹ رہے ہوں، مگر اسٹائل میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More