یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پارری ہو رہی جیسے جملے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پارری گرل دنانیر مبین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 13 لاکھ ہو چکی ہے۔
اپنے فالوورز کی تعداد حیران کن حد تک بڑھنے پر دنانیر نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔
ایک منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں دنانیر کو ساحل سمندر پر 10 لاکھ فالوورز کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کپشن میں دنانیر نے کہا کہ ’یہ پوسٹ میری خوبصورت انسٹاگرام فیملی کے لیے ہے، الفاظ ختم ہو چکے ہیں میرے پاس، دل کی گہرائیوں سے شکریہ‘۔
چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارری گرل نے بتایا کہ گزشتہ مہینے نے میری تقدیر اور منزل مقصود تک پہنچنے کے یقین کو مستحکم کیا۔
تاہم سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔