خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف قسم کے فیس ماسک کا استعمال کرتی ہیں، اکثر لڑکیاں پارلر جانے کے بجائے گھر میں ہی چہرے پر کچھ ٹوٹکوں کی آزمائش کر لیتی ہیں۔
تاہم آج کل کے جدید دور میں جہاں ہر چیز ایڈوانس ہو چکی ہے وہیں خوبصورتی کو برقرار رکھنے والی اشیاء میں بھی تبدیلیاں آ گئی ہیں۔
فیس شیٹ ماسک جدید دور کی ایک ایسی ایجاد ہے جس نے بہت سی خواتین کے کئی مسائل حل کیے ہیں۔ تاہم اس کو لے کر کچھ شکوک و شبہات خواتین کے دل میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ کہیں یہ جلد کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا رہے؟
کئی ڈرماٹولوجسٹ کا یہ ماننا ہے کہ شیٹ فیس ماسک آپ روزانہ اپنے چہرے پر لگا سکتی ہیں، پروفیسر Elizabeth Tanzi کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ glycolic acid سے پاک شیٹ ماسک آپ روزانہ چہرے پر لگا سکتی ہیں، اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ پروفیسر کے مطابق حساس جلد والی خواتین بھی glycolic acid سے پاک ماسک روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر سکتی ہیں۔
ایک خاتون نے اپنی کہانی بتائی اور لوگوں کو دکھایا کہ کس طرح ان کے چہرے اس شیٹ ماسک نے کام دکھایا۔
انہوں نے پہلی تصویر شئیر کی اور دکھایا کہ ان کی جلد ماسک کے استعمال کے آغاز پر کیسی تھی، انہوں نے بتایا کہ ماسک کے علاوہ چہرے پر کچھ بھی استعمال نہ کیا گیا سوائے موائسچرائزر کے۔
خاتون نے 14 دن بعد کی تصویر شئیر کی اور بتایا کہ ماسک کو استعمال کرنے کے بعد فوری طور پر نتائج حاصل نہیں ہوں گے لیکن مجھے اپنی جلد میں بہتری محسوس ہو رہی ہے۔ میرے ایکنی کم ہونا شروع ہو گئے۔
بعدازاں انہوں نے 28 دن بعد کی تصویر شئیر کی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا چہرہ ایکنی سے بالکل پاک ہو گیا اور جلد بھی نرم و ملائم اور پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئ
آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔