یہ وزن میں کمی، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور۔۔۔ جانیں تانبے کے برتن استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے

ہماری ویب  |  Mar 13, 2021

پرانے دور کی ہر چیز پائیدار اور زیادہ عرصہ تک چلنے والی ہوا کرتی تھیں، خاص کر باورچی خانہ میں استعمال ہونے والے برتن جن کے فائدے بھی بہت ہوتے تھے۔

پہلے کے وقتوں میں مٹی کے برتنوں کے ساتھ تابنے کے برتنوں کا ہر گھر میں استعمال کیا جاتا تھا اور مشرقی روایات کے مطابق یہ برتن گھروں میں سجاوٹ کے طور پر بھی رکھے جاتے تھے مگر جیسے جیسے وقت گزرتا چلا گیا ان کی جگہ شیشے، پلاسٹک کے برتنوں نے سنبھال لی۔

تابنہ ایک ایسی دھات ہے جس کا استعمال ہمارے معاشرے میں قدیم زمانے سے کیا جارہا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد تابنے سے تیار کردہ برتنوں میں کھانا کھایا کرتے تھے۔

بدقسمتی سے جدید دورمیں استعمال ہونے والے ان برتنوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کی وجہ سے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

تانبے کی برتن میں کھانا پکانا یا اس کے برتن میں پانی کو محفوظ رکھنے کا رواج قدیم زمانے سے جاری ہے لیکن آپ کو یہ نہیں معلوم کے ان برتنوں کا استعمال لوگوں کو کئی امراض سے دور رکھتا ہے۔

تابنے میں ایک قسم کا مائیکرو نیوٹرینٹ پایا جاتا ہے جو متعدد جسمانی کارگردگی کے لیے نہایت اہم ہے۔ کھانا پکانے کے لیے ہم اپنے باورچی خانے میں تانبے سے لے کر پیتل اور اسٹیل سے لے کر مٹی کے برتنوں کا استعمال کرتے ہیں۔

تانبے کے برتن میں کھانا پکانا :

تانبہ گرمی کا اچھا موصل ہے کیونکہ کھانا پکانے کے دوران یہ آسانی سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرلیتا ہے۔ تانبے کا استعمال تھوڑی مقدار میں کرنا ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آلودہ پانی یا خراب خوراک کے ذریعہ حاصل ہونے والے تانبے سے ‘کاپر ٹاکسیسیٹی‘ ہوسکتی ہے۔ چند جینیاتی امراض جیسے ‘ولسن ڈیزیز’ بھی کاپر ٹاکسیسی کا باعث بن سکتی ہے جو اسہال، سردرد، گردے کی خرابی، خون کی الٹی، آنکھوں کی پتلیوں کا رنگ بدل جانے ٓجیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

اس لئے، تانبے یا پیتل کے بنے برتنوں کے اوپر خاص دھات لگادی جاتی ہے، جو تانبے کو براہ راست کھانے کے ساتھ آمیزش سے روکتی ہے۔

جب ہم اس برتن پر زیادہ کھانا پکانے لگتے ہیں تو برتن پر لگی دوسری دھات کی کوٹنگ دھیرے دھیرے تحلیل ہوجاتی ہے، خاص طور چٹ پٹے کھانے علاوہ ازیں طویل وقت تک کھانا پکانا یا اسٹور کرنے سے بھی یہ کوٹنگ تحلیل ہوجاتی ہے۔

پہلے تانبے کے برتن کے اوپر ٹن یا نکل دھات کی کوٹنگ کی جاتی تھی۔ پیتل یا تانبے کے برتنوں میں کھانا پکانا مناسب نہیں ہے کیونکہ کھانے میں موجود نمک یا آیوڈین آسانی سے تانبے کے ساتھ مل جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے میں زیادہ تانبے کی مقدار شامل ہوجاتی ہے۔

تانبے کے برتن کھانے بیکٹیریا کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ جسم کے لئے 100 ملی گرام سے بھی کم تانبے کافی ہیں، جو آپ معمولی خوراک سے حاصل کرسکتے ہیں۔

جگر تانبے کی تحویل کا مرکز ہے۔ یہ جسم میں ریڈ بلڈ سیل کو بڑھاتا ہے، تانبے ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ میں اس سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے تانبا آئرن کو جذب کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

تانبے کے برتن کا استعمال وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس برتن میں پانی پینا اور کھانا کھانے سے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More