کہتے ہیں کہ نام اور اس کے معنی انسان کی شخصیت بتا دیتے ہیں، ایسے میں کچھ لوگ ستاروں کا علم بھی جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا آپ کا برج زندگی کے کون سے اہم راز بتائے گا۔
آج ہم آپ کے لیے ایسی ہی دلچسپ تحریر لائے ہیں جس میں یہ بتائیں گے کہ ناموں کا پہلا حرف اگر بتائے گئے حروف میں سے ایک ہے تو آپ کس شخصیت کے مالک ہیں۔
اے
دنیا میں بہت سے افراد ہیں جن کے نام کا آغاز 'اے' سے ہوتا ہے، ایسے افراد خود پر مکمل بھروسہ رکھنے والے ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتوں پر کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہوتا۔ یہ افراد بہت زیادہ خیال رکھنے والے اور دل کے نرم ہوتے ہیں۔
ایچ
ایسے افراد جن کے نام کا پہلا حرف ایچ ہوتا ہے ان میں دوسروں کو لیڈ کرنے کی بہترین صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ یہ لوگ اپنے رشتوں کو لے کر کافی حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان لوگوں میں صبر کا مادہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ایم
ایم حرف جن کے نام کے آغاز میں آتا ہے یہ لوگ وفادار اور محنتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ سے زیادہ کام کر کے اچھے نتائج حاصل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ یہ افراد غصے کے بھی تیز ہوتے ہیں۔
این
وہ لوگ جن کے نام کا آغاز این سے ہوتا ہے یہ افراد بات چیت میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ تو گفتگو کرنے کے بہت شوقین بھی ہوتے ہیں۔
آر
آر حرف جن لوگوں کے ناموں کے شروع میں آتا ہے وہ لوگ کافی سمجھدار ہوتے ہیں، یہ لوگ اپنے رشتوں کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں یعنی جن سے یہ محبت کرتے ہیں ان کے لیے اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ یہ لوگ بھی غصے کے تیز ہوتے ہیں۔
٭ ان میں سے آپ کا نام کون سے حرف سے شروع ہوتا ہے؟ اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔