عوام میں ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جار رہی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکو) کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد بجلی کے شعبے کو لگ بھگ 6 ارب 90 کروڑ روپے آمدنی حاصل ہوسکے گی۔
جنوری میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے اضافے کی اجازت دی گئی۔
موجودہ ماہ اسی مارچ کے مہینے میں بلنگ میں صارفین سے یہ رقم وصول کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ہر ماہ 50 یونٹ کے تمام صارفین پر ہوگا جبکہ اس کا اطلاق ایف سی اے کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔