تعلیمی اداکاروں کے حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے جبکہ ایس او پیز کو سخت کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے بتایا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری روزانہ 50 فیصد ہی رہے گی جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہو گا۔
باقی پنجاب کے کچھ شہروں میں 15 مارچ بروز پیر سے لے کر 28 مارچ تک بہار کی چھٹیاں ہوں گی جن میں فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں۔
تاہم اسلام آباد میں بھی 15 سے لے کر 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ پشاور میں بھی بہار کی تعطیلات ان ہی تاریخوں پر پوں گی۔