میرے والد دل کے مریض ہیں اور چنے بیچتے لیکن ۔۔۔۔ جانیئے اس نوجوان نے ایسا کیا کارنامہ کیا؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2021

کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نبیل نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا کارنامہ کر دکھایا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ مگر نبیل نے 3 سال کی انتھک محنت اور جدوجہد سے یہ کام کر دکھایا۔

نبیل نے "ایف ایف میٹنگ" کے نام سے واٹس کے جیسی ہی ایپلیکیشن بنائی ہے, ایپلیکیشن میں انکرپٹڈ کالز کی سہولت, بیک وقت 5 لاکھ سے زائد افراد کو میسج کرنے کی سہولت موجود ہے، ساتھ ہی نبیل نے ایسے لوگوں کا بھی خاص خیال رکھا ہے جو کلر بلائنڈ یا رنگ کورے ہیں ان کے لئے خاص تھیم بنائی ہیں تاکہ وہ بھی ایپلی کیشن کا استعمال اپنی مرضی کے مطابق کر سکیں۔ اس میں نبیل نے کئی چینلز بھی بنا رکھے ہیں جو کہ تجارتی غرض سے لوگوں کی مشکلات آسان کرسکتے ہیں ، ان کو اس کے ذریعے نوکریاں بھی مل سکتی ہیں۔

نبیل کو آج سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا، مگر مشہور این جی او جے-ڈی-سی کے سربراہ ظفر عباس ن ان سے ملاقات کی، ان کے گھر گئے اور لوگوں کو ویڈیو میں بتایا جس کے بعد اب پاکستان کا فخر پاکستانیوں کے سامنے آیا۔

اس انٹرویو میں نبیل بتاتے ہیں کہ: '' میرے والد دل کے مریض ہیں، یہ ایک چینل میں نوکری کرتے تھے مگر 4 سا قبل ان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد ہمارے حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے، میرے والد موٹر سائیکل پر گھر کے بنے ہوئے چنے اور ڈونٹس بیچتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں ٹیکانولوجی کی دنیا میں مزید کام کروں اور اپنے والد کا سہارا بن سکوں۔

نبیل کی یہ ایپلیکیشن اب تک پلے اسٹور پر 100 سے زائد افراد ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں, آپ بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ واضح رہے کہ نبیل نویں جماعت کا طالبِ علم ہے اور جس وقت یہ ساتویں جماعت میں تھا، اس وقت سے اس ایپلیکیشن کو بنانے کے لئے کام کر رہا تھا، چونکہ اس کے پاس لیپ ٹاپ پُرانا تھا، اس وجہ سے نبیل کو یہ ایپلیکیشن بنانے میں وقت لگ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More