بیٹے نے بھی ماں جیسے کپڑے پہن لیے! شرمیلا فاروقی کا بیٹا کتنا بڑا ہوگیا؟ دیکھیں چند دلکش تصاویر

ہماری ویب  |  Mar 05, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو سیاست، سوشل میڈیا اور ذاتی زندگی کو بہت متوازن طریقے سے لے کر چلتی ہیں۔

تاہم ان کی شادی سال 2015 میں ہوئی، اُن کا نکاح 28 فروری کو ہوا تھا جبکہ رخصتی کی تقریب 5 مارچ کو ہوئی۔ شرمیلا فاروقی کو اللہ پاک نے 2018 میں بیٹے جیسی نعمت سے نوازا جس کا نام انہوں نے 'حسین' رکھا۔

شرمیلا اکثر و بیشتر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹے کی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

آج جمعہ کے روز بھی انہوں نے بیٹے کی ایک دلکش تصویر شئیر کی جس میں اس نے کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔

اکثر تصاویر میں دیکھا گیا کہ بیٹے اور ماں نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا، اور جہاں ایک طرح کا لباس نہیں پہنا وہاں ایک رنگ کا انتخاب کیا۔

آئیے آپ کو ماں بیٹے کی کچھ خوبصورت تصاویر دکھاتے ہیں۔

٭ آپ کو یہ تصاویر کیسی لگیں؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More