واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان، جلد کون سی بڑی مشکل ختم ہونے والی ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 04, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوگوں کو سب سے زیادہ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب ان کے واٹس ایپ کی میموری فل ہو جاتی ہے، اسی مسئلے کے پیشِ نظر اب چیٹ پر موصول ہونے والی تصاویر موبائل کی میموری کو نہیں گھیریں گی۔

صارفین کو دوستوں اور گروپ پر موصول ہونے والی تصویروں کے حوالے سے شکایات تھیں کہ وہ موبائل فون کی میموری کو کم کرتی ہیں جسے مدِ نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے نیا سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت انہیں کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی اجازت دینا ہوتی تھی۔

جبکہ اب واٹس ایپ پر تفصیلی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت اب گروپ یا کسی دوست کی جانب سے بھیجی گئی تصویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائے گی۔

متعدد اطلاعات کے مطابق کمپنی اس فیچر کو ’سیلف ڈسٹرکٹنگ‘ کا نام دے گی جس کے تحت صارف موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو کا خود انتخاب کرے گا اور پھر یہ ایک بار دیکھنے کے بعد ختم ہوجائیں گی۔

سیلف ڈسٹرکٹنگ قرار دی گئی تصاویر گیلری میں ایکسپورٹ نہیں ہوں گی اور ایک بار ونڈو بند کرنے کے بعد یہ خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔ تاہم ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹ پر اس فیچر کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس فیچر کو پہلے مرحلے میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

٭ آپ کو واٹس ایپ کی یہ سہولت کیسی لگی؟ اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More