اکثر کانوں میں سیٹی نما آواز کیوں گونجتی ہے؟جانیں اس حوالے سے وہ اہم معلومات جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Feb 20, 2021

آواز سننے کی صلاحیت کے اعتبار سے انسانی کان ایک محدود فریکوئنسی بینڈ کی آوازیں ہی سننے کے قابل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی انسانی کان کی حساسیت میں خصوصی طور پر اس آواز کی محدود فریکوئنسی بینڈ اسپیکٹرم سے مزید ھائیر فریکوئنسی کی آوازیں سننے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔

بالکل اس طرح جیسے بلیاں زیادہ ھائیر فریکوئینسی کی آوازیں سن سکتی ہیں اور ہاتھی زیادہ کم فریکوئنسی کی آوازیں سن سکتا ہے، تو اسی طرح انسانی کان اپنی سننے کی اونچی فریکوئسی کی انتہائی حد سے بھی زیادہ فریکوئینسی کی اوازیں سننے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے، ایسا عمل اکثر 13 سال سے 16 سال کی عمر میں تیزی سے بڑھنے والے بچوں کے ساتھہ ہوتا ھے لیکن یہ عمل بڑی عمر کے افراد کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے لیکن اس کے اتفاق سے بہت کم ایسا ہوتا ہے۔

انسانی کان کے سننے کی صلاحیت کے نارمل فریکوئسی بینڈ کی ھائیئر سطح سے اوپر کی فریکوئسی کی آوازیں سننے کی صلاحیت پیدا ہوجانے کی خصوصیات پیدا ہونے کی وجوہات میں اوپر بتائی گئی وجوہات کے علاوہ بھی ہوسکتی ہیں، اوپر بتائی گئی وجوہات بالکل نارمل حالات میں کئی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن ایسی محسوسات کے دیگر عوامل بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ کسی بھی شخص کی نیند میں مسلسل خلل پیدا ہوجائے یعنی نیند نہ آنے یا تھوڑے وقفے کے بعد نیند ٹوٹ جانے، مسلسل جاگنے، نفسیاتی مسائل اور الجھنوں کا شکار ہوجانے اور انسان میں ذہنی و جسمانی آرام سے متعلق نظام کے ساتھہ مسلسل خلل واقع ہونے کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اس قسم کی شکایات پیدا ہونے کے بعد ازخود ٹھیک ہو جاتی ہیں جو کہ ایک نارمل عمل ہے لیکن کانوں میں مسلسل سیٹیاں بجنے کی محسوسات اگر ازخود ٹھیک نہ ہوں تو کانوں کے ڈاکٹر کی بجائے نفسیات کے معالج کے پاس جا کر اپنا معائنہ کرانا چاہئے، ایسی غیرمعمولی اور ناسمجھہ میں آنے والی محسوسات کا تسلی بخش علاج موجود ہےجو کہ صرف سائکاٹرسٹ ہی تجویز کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More