جاوید آفریدی نے پاکستان میں مورس گیراج کے لئے ایک ٹیزر شئیر کیا ہے، جس میں ایم جی 3 کی نمائش کی گئی ، جو ایم جی کی تمام گاڑیوں میں سب سے چھوٹی اور سستی کار ہے۔
جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے فالوورز سے پاکستان میں ایم جی 3 کی قیمت کے بارے میں تجویز مانگی ہے جبکہ ایسا پہلا موقع ہے جب انہوں نے کم قیمت کی ایم جی 3 گاڑیوں کو پاکستان میں لانچ کرنے کی بات کی ہے۔
جیسا کہ برطانیہ کی شہرہ آفاق کار کمپنی ’ایم جی‘ پاکستان میں لانچ کر دی گئی ہے جو گاڑیوں کی شوقین کسٹمر کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔
ایم جی تھری 1500 سی سی کار ہے ، جس میں 1.5 لیٹر انجن موجود ہے اور 5 اسپیڈ مینول اور 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی خصوصیات شامل ہیں۔ ایم جی آٹو موبائل ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔
اس حوالے سے جاوید آفریدی کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے سوالیہ طور پر ایم جی 3 گاڑی 20 لاکھ سے کم کی قیمت کا ذکر کیا ہے۔