دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے جنوری کے مہینے میں صارفین کی شدید تنقید کے بعد نئی پرائیویسی پالیسی مؤخر کردی تھی لیکن اب واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اسی پالیسی کو جاری رکھے گا۔
برطانوی ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ صارفین کو اپنے طور پر نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دیں گے اور اضافی معلومات کی فراہمی کے لیے ایک بینر بھی دکھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 4 جنوری سے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفیکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم اس پالیسی کو 8 فروری 2021 سے نافذ کرنے کا اعلان ہوا تھا اور صارفین کو خبردار بھی کیا تھا کہ انہیں اسے لازمی قبول کرنا ہوگا، ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔