شرٹ کے کالر پر یہ 2 اضافی بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Feb 18, 2021

مردوں کی شرٹ پر درمیان میں موجود بٹن پٹی پر لگے ہوئے 7 سے 8 بٹن تو آپ بھی روز ہی دیکھتے ہوں گے۔ اور کالر پر لگے ہوئے بٹن بھی نظر آتے ہیں لیکن اکثر آپ نے غور کیا ہوگا کہ کالر کے اطراف میں ایک ایک بٹن اضافی لگا ہوا ہوتا ہے ۔ جو کسی کام میں بھی نہیں آتا اور نہ کوئی مرد اس کو لگانے کے بارے میں سوچتا ہوگا۔

لیکن یہ بٹن کس وجہ سے موجود ہوتا ہے؟ کیا آپ کو اس کی اصل وجہ معلوم ہے؟

وجہ:

دراصل یہ بٹن اس لئے لگایا ہوا ہوتا ہے کیونکہ جب شرٹ پہلی مرتبہ 1898 میں بنائی گئی تھی، اس وقت امیر اور غریب طبقات کی نمائندگی الگ الگ طریقے سے کی جاتی تھی، تاکہ ان کے درمیان فرق رہے۔

٭ اس لیئے کالر کے سائیڈ میں موجود بٹن ان لوگوں کے لئے لگایا گیا تھا جو تنخواہ دار یعنی ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں ۔ جبکہ پہلا بٹن ان لوگوں کے لئے تھا جو امیر طبقہ ہے، اور اپنا کاروبار کرکے بے حساب پیسہ کماتے ہیں۔

٭ اس بٹن کو لگانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ جب بھی شرٹ کا کوئی اور بٹن خراب ہو جائے یا ٹوٹ جائے تو اس کی جگہ یہ بٹن نکال کر استعمال کر لیا جائے۔

٭ سائنسی طور پر اس بٹن کو لگانے کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جن کی گردن نہیں ٹہرتی، یا جو نروس ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں، ان کی گردن کو نقصان سے بچانے کے لئے یہ بٹن دیا جاتا ہے تاکہ بٹن سے گردن ایک دم صحیح جگہ پر ٹہر سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More