کھانا کھانے کے بعد گُڑ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی اس کو کھانے کی عادت بنا لیں گے

ہماری ویب  |  Feb 17, 2021

کھانے کے بعد لوگوں کو میٹھا کھانے کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے وہ کبھی کوئی مٹھائی کھا لیتے ہیں یا پھر چاکلیٹ کے شوقین لوگ چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہیں مگر گھر کے بڑے اکثر کھانے کے فوری بعد گُڑ کا استعمال کرتے ہیں چاہے انہیں شوگر یا کوئی اور مسئلہ لیکن گُڑ کھانا نہیں چھوڑتے۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ آخر کھانے کے بعد گُڑ کھانے کو فائدہ مند کیوں سمجھا جاتا ہے؟

وجہ:

٭ کھانے کے گُڑ کھانے سے بدہضمی نہیں ہوتی کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیئم جسم میں ہونے والی تیزابیت کو بڑھنے نہیں دیتا۔

٭ گُڑ کھانے سے خواتین کو موڈ سوئنگ کی پریشانی نہیں ہوتی۔ یعنی دورانِ حمل اور دوران ماہواری اچانک موڈ بگڑنے کی وجہ سے خواتین چڑچڑی ہو جاتی ہیں لیکن گُڑ میں موجود انسولیٹرز آپ کی بڑی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔

٭ وزن کم کرنے کے لئے بھی گُڑ کا استعمال فائدہ مند ہے، ہر کھانے کے بعد گُڑ کھائیں اور وزن میں کمی پائیں۔

٭ جو لوگ دن رات محنت والا کام کرتے ہیں ان کے لئے گُڑ بہت اچھا انرجی فوڈ ہے، یعنی اب انرجی ڈرنک چھوڑیں اور گڑ کا استعمال کریں۔

٭ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے سے بچانے کا ایک آسان طریقہ گُڑ کا استعمال ہے اور کھانے کے بعد اس لئے کہ ریٹینا (آنکھوں میں موجود حصہ) بھی مضبوط ہو سکے جوکہ کسی بھی چیز کی شبیہہ بنانے کا کام کرتا ہے۔

گڑ فائدے مند کیوں؟

گڑ میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم دیگر منرلز پائے جاتےہیں جو اس کو ہماری بڑی مشکل آسان کرنے میں مفید بناتا ہے۔ اس کو گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے اور یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے اس لِئے شوگر کے مرض میں میٹھا کھانے کی خواہش گُڑ سے ضرور پوری ہوسکتی ہے مگر ہائی بلڈ پریشر یا ہائی شوگر کے مریض اس کو بلکل نہ کھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More