کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ جڑواں بچے ہم شکل اور کچھ ایک دوسرے سے مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں ڈاکٹر اس بارے میں کیا بتاتے ہیں

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

یہ سوال شاید متعدد افراد کے ذہنوں میں ہو گا کہ کچھ جڑواں بچے بالکل ایک ہی شکل کے ہوتے ہیں جبکہ کچھ کو دیکھنے سے پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ دونوں جڑواں ہیں، تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس کے پیچھے ایک سائنٹفک وجہ ہے جس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔ دراصل جڑواں بچے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک کو ہم Fraternal Twins یعنی dizygotic کہتے ہیں جبکہ دوسرے کو Identical twins یعنی monozygotic کہتے ہیں۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مونو مطلب 'ایک' جبکہ ڈائی مطلب 'دو' ہوتا ہے۔

دراصل فرٹیلائزیشن کے دوران ایک سے زائد ایگ کا اخراج ہو تو ایسی صورت میں جڑواں پیدا ہونے والے بچوں کی شکل ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔

جبکہ اگر اسپرم کے ساتھ ایک ایگ کا ملاپ ہو تو ایسے بچے آئیڈینٹیکل ٹوئن کہلاتے ہیں یعنی ان کی شکل ایک دوسرے جیسی ہوتی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اگر پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہو، تو ان دونوں کی شکل کبھی ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔ ہاں تھوڑی بہت تو مل سکتی ہے لیکن بالکل ایک جیسی نہیں ہو سکتی، جس کی سب سے بڑی وجہ کروموسوم کی قسم ہے۔

لڑکیوں میں XX قسم کے کروموسوم پائے جاتے ہیں جبکہ لڑکوں میں XY۔

جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب X ایگ X اسپرم کے ساتھ فرٹیلائز ہو، جبکہ Y اسپرم دوسرے X ایگ کے ساتھ فرٹیلائز ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More