ہمارے ہاتھوں میں لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟ جانئیے انتہائی اہم وجہ جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Feb 13, 2021

انسان کا جسم مختلف اعضاء سے مل کر بنا ہے اور ہر ایک عضو کی بناوٹ قدرت کی جانب سے کسی نہ کسی وجہ کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی ہے۔ اب جیسے آپ اپنے ہاتھوں کو اگر دیکھیں تو ہتھیلی کے اوپر بے شمار لکیریں موجود ہیں جو کہ شاید کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ لکیریں کیوں ہیں؟

وجہ:

ہمارے ہاتھوں میں اگر لکیریں موجود نہ ہوں تو ہمارے ہاتھ بلکل بھی حرکت نہیں کرسکیں گے۔

جلد اتنی سخت اور موٹی ہے ہاتھوں کی اگر لکیریں نہ ہوں تو ہاتھ نہ ہی کھولا جاسکتا ہے اور نہ بند کیا جاسکتا، نہ مٹھی میں کچھ رکھ سکتے اور نہ کوئی چیز پکڑ سکتے ہیں۔

ان لکیروں کو پالمر فلیکس کریز کہا جاتا ہے یہ بنیادی طور پر شکنیں ہوتی ہیں جو حمل کے دوران ہی ماں کے پیٹ میں بننے لگتی ہیں۔ جب بچہ 12 ہفتوں کا ہوتا ہے تو یہ لکیریں اس کی ہتھیلیوں میں بھی پڑنی شروع ہو جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے جب پیدائش ہوتی ہے تو یہ لکیریں ہتھیلی پر موجود ہوتی ہیں۔

ان کا بنیادی کام ہتھیلی کی جلد کو سکڑنے اور پھیلنے میں مدد دینا ہے، ان لکیروں کی بدولت ہی ہاتھ کی جلد مختلف پوزیشن کے مطابق مڑتی یا پھیلتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More