رات کے کھانے میں دال چاول کھا کر کس طرح وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ جانیں ایسی معلومات جو آپ کو دنگ کر دے گی

ہماری ویب  |  Feb 13, 2021

دال چاول ایک ایسی غذا ہے جو ہر پاکستانی کے گھر میں بنائی جاتی ہے، لوگ عام طور پر خالی دال اتنی زیادہ پسند نہیں کرتے جتنے وہ دال چاول کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو دال چاول کے بارے میں وہ راز بتانے جا رہے ہیں جو یقیناً اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دال چاول سے وزن کم کیا جا سکتا ہے، جی ہاں! یہ انکشاف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی ماہرِ غذائیت روجوتا نے کیا ہے۔

روجوتا کے مطابق چاول میں مختلف کاربوہائڈریٹس پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی B1 اور ایسا اسٹارچ پایا جاتا ہے جو کھانے کو جلد ہضم کر دیتا ہے۔ جبکہ اس سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر چاولوں کو دال کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو یہ سونے پر سہاگہ والی بات ہو گی کیونکہ دال غذائیت کا خزانہ ہے، تو اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دال چاول کو رات کے کھانے میں کھانا معمول بنا لیں۔

اگر روز یہ ممکن نہ ہو سکے تو ہفتے میں چار مرتبہ رات کا کھانا دال چاول سے کھائیں۔ اس سے انسان ناصرف فٹ رہے گا بلکہ وزن میں بھی اضافہ نہیں ہوگا اور چربی کم ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More