پیدائش کا مہینہ کیسے آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Feb 13, 2021

طبی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسان جس مہینے میں پیدا ہوتا ہے وہ مختلف بیماریوں سے ُجڑا ہوتا ہے جس کے باعث مختلف مہینوں میں پیدا والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ایک سروے کے ذریعے لاکھوں مریضوں کا ڈیٹا حاصل کر کے اس سے نتائج اخذ کیے گئے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 55 امراض ایسے ہیں جنہیں سال کے مختلف مہینوں سے وابستہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سروے کے نتائج معلوم ہوا کہ جو افراد مئی میں پیدا ہوتے ہیں ان میں بیماریاں کم ہوتی ہیں یعنی ان میں بیماریاں پیدا ہونے تعداد کم ہوتی ہے۔جبکہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگوں میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح مارچ میں پیدا ہونے والے افراد میں دل کی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سروے کے نتائج سے پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ صحت بخش خوراک اور روزانہ ورزش کی عادات اپنائی جائیں تو بیماریوں سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔

سروے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچے کی نشونما پر موسمیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اگلی زندگی میں مخصوص مرض کو جنم دے سکتے ہیں لیکن ان کا تعلق کیلینڈر کی بجائے اس مہینے کے موسم سے ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More