ٹیکنالوجی کے جدید دور میں زیادہ تر کام موبائل فون پر ہی ہوجاتے ہیں۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ اسمارٹ فون اور اس میں موجود ایپلیکیشن نے ہمارا کام بہت آسان کردیا ہے۔
ہم واٹس ایپ پر مفت فون کالز اور وائس پیغامات دوسرے صارف کو بھیجتے ہیں اور ہمارا رابطہ فوری طور پر ہوجاتا ہے۔
آپ نے کبھی اس چیز پرغور کیا ہے کہ جب ہم واٹس ایپ پر وائس میسج کسی کو بھجتے ہیں یا ہمیں کوئی وائس پیغام ریکارڈ کر کے بھیجتا ہے تو آواز مختلف سنائی دیتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
بیشتر صارف وائس میسج بھیجنے کے بعد اپنی آواز کو سنتے ہوں گے اور اپنی ہی آواز اتنی مختلف محسوس ہوتی ہے کہ جیسے کوئی اور بات کر رہا ہو۔
اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ آواز مختلف طریقوں سے اندرونی کان تک پہنچتی ہے۔ ہم جو ریکارڈ کی گئی آواز سنتے ہیں وہ دراصل ہوا کی ترسیل کا نتیجہ ہوتا ہے۔ آوازیں بنانے والی شے ساؤنڈ ویو( آواز کی لہر) کا سبب بنتی ہیں جو ہوا کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں۔
جب آپ کچھ بولتے ہیں تو ، آپ کی گلے کی ہڈیوں کے ذریعے آواز کی لہریں پیدا ہوتی ہیں جو ہوا کے ذریعے آپ کے اندرونی کان تک پہنچنے تک کا سفر طےکرتی ہیں۔
جب آپ کا ذہن آپ کی آواز سنتا ہے تو اس سے آپ کے سر کی ہڈیوں میں کم فریکوئینسی والی وابریشن میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب آپ اپنی آواز کی ریکارڈنگ سنتے ہیں تو آپ کو اپنی آواز کہیں زیادہ لگتی ہے کبھی کمزور محسوس ہوتی ہے۔