سردی میں گاڑی کے شیشے پر پڑنے والی دھند سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے یہ آسان تکنیک جانیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2021

اکثر گاڑیاں جو گھروں سے باہر دن رات کھڑی رہتی ہیں ان پر مٹی اور رات کے وقت اوس گر جاتی ہے جس کی وجہ سے کار چلانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں تک بات گاڑی پر مٹی کے آنے کی ہے تو وہ کپڑا مار کر صاف کی جاسکتی ہے۔ لیکن زیادہ تر مسئلہ رات کے اوقات میں پڑنے والی اوس کا ہے جس کو صاف کرنا مشکل کام ہوتا ہے تو اس کے حل کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جاسکتا ہے؟

گاڑی پر پڑنے والی نمی اور ہوا آپ کی گاڑی کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اوس کا پانی اگر گیئر باکس میں داخل ہوجائے آپ کی گاڑی میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ تو کیا آپ نے اپنی گاڑی کو نمی سے بچانے کے لیے مثبت انتظامات کیے ہیں یا نہیں؟

آج ہم آپ کو یہی بتانے جا رہے ہیں کہ گاڑی کو فوگ (نمی) سے کیسے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کی کار کی کھڑکیوں اور چھت پر فوف پڑ گئی ہے اور آپ اس مسئلے سے جلدی چھٹکارا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی گاڑی کے ہیٹر کو آخری حد تک تیز کردیں تاکہ ہیٹ اپ کے باعث گاڑی میں موجود نمی جذب ہوجائے، اور درجہ حرارت کچھ زیادہ گرم محسوس ہو تو اسے نارمل کرنے کے لیے اے سی چلا لیں۔

اے سی چلانے سے یہ ہوگا کہ جب کولنگ کوائلز سے گزرے گی تو نمی ختم ہوجائے گی ساتھ ہی ری سرکولیشن بٹن بھی بند کردیں تاکہ سرد اور خشک ہوا گاڑی میں داخل ہوکر شیشوں پر ہونے والی نمی کو ختم کرسکے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر شیشوں اور بالخصوص ونڈ اسکرین پر زیادہ دھند ہو تو ایک منٹ کے لیے گاڑی کے دروازے کھول دیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ایک شیشہ نیچے کردیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More