آج کل کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ آفس ہو یا اسکول، کوئی پبلک پارک ہو یا ریسٹورنٹ کہیں بھی بغیر ماسک کے جانے کی اجازت نہیں۔ ایسے میں جلد کے کئی ایسے مسائل سامنے آتے ہیں جن پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ماسک پہننے سے چہرے کی جلد کو جس سب سے بڑے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہے دانے۔ عام طور پر تو ایکنی نکلتے ہی ہیں لیکن ماسک پہننے سے آپ کا چہرہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ چہرے کو مناسب مقدار میں آکسیجن نا ملنا ہے۔
پھر ماسک کے اندر سانس لینے سے بھی چہرے کے خلیے متاثر ہوتے ہیں۔ کچھ افراد ایک ماسک کا استعمال ہفتوں تک کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔
ماسک سے ہونے والے دانوں کا گھریلو علاج:
ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ میں بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پایا جاتا ہے جو خشک کرنے کا کام کرتا ہے۔ جب آپ ٹوتھ پیسٹ اپنے دانوں پر لگائیں گے تو یہ انہیں جلد خشک کر دے گا اور آہستہ آہستہ وہ بالکل غائب ہو جائیں گے۔ یہ انتہائی سستا اور آسان طریقہ ہے۔
شہد اور دارچینی کا ماسک
شہد اور دارچینی میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ وہ جلن اور سرخی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ دونوں اجزاء جب مکس ہوتے ہیں تو بیکٹیریا کے خلاف ایکشن لیتے ہیں۔ ماسک بنانے کے لیے 2 چمچ شہد، 1 چمچ دارچینی کا پاؤڈر ملائیں اور پیسٹ بنا لیں۔ 10–15 منٹ اسے چہرے پر لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔
گرین ٹی
گرین ٹی چہرے پر موجود دانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ گرین ٹی کو اسپرے کی بوتل میں ڈال کر چہرے پر اسپرے کریں یا روئی کی مدد سے اسے چہرے پر لگائیں۔ آپ کو اپنے دانوں میں کمی واضح محسوس ہو گی۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیے گا۔