اس موسم میں معدے کی تیزابیت کی بیماری کیوں چل رہی ہے؟ جانیں ماہرین نے گھر میں موجود ان 2 چیزوں سے علاج کا کیا طریقہ بتایا؟

ہماری ویب  |  Jan 19, 2021

زیادہ کھا لیا ہو یا کھائی ہوں کچھ مرغن غذائیں، فوراً ہی اس کا اثر ہمارے معدے پر ہوتا ہے۔ سینے میں جلن ہونے لگتی ہے جسے ہم عام الفاظ میں معدے کی تیزابیت کہتے ہیں۔ یہ معدے سے غذائی نالی میں آتا ہے اور درد پیدا کرتا ہے۔

آج کل جو موسم چل رہا ہے اس میں انسان مزید سست ہو جاتا ہے۔ ہر شخص کی خوراک میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور اسی وجہ سے زیادہ کھا لیا جاتا ہے۔

بعض اوقات پیٹ میں شدید مروڑ یا جلن کا احساس ہوتا ہے، جو کبھی کبھار حلق کے پچھلے حصے تک بھی چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ کچھ لوگوں کو ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ خوراک گلے میں واپس آ رہی ہے اور بالخصوص رات کو سوتے وقت سانس لینے کا مسئلہ بھی ہوتا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق معدے کی تیزابیت کی وجہ سے کھانسی ہوسکتی ہے۔ پیٹ میں تیزابیت زیادہ مرغن اور بھاری کھانا کھانے کے باعث یا پھر دیگر وجوہات کی بنا پر بھی ہو سکتی ہے۔

علاج:

1) ادرک کو ہمیشہ سے ہی کئی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں، ہمارے بڑھے بوڑھے یہ سکھا کر گئے ہیں کہ ہر گھر میں ادرک لازمی رکھنا چاہیے۔ یہ معدے کی تیزابیت کے لیے بہترین ہے۔ بدہضمی میں اس کا بہترین استعمال یہ ہے کہ گرین ٹی کے ساتھ ادرک بھی چبائیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر ہوٹل وغیرہ میں گرین ٹی یا قہوے کے ساتھ ادرک اور پودینہ بھی دیا جاتا ہے۔


2) گڑ بھی معدے کی تیزابیت یا سینے کی جلن کے لیے مفید ہے۔ گڑ میں میگنیشیئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو نظام ہضم کو قوت بخشتی اور تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔ ہماری دادی اور نانی جو مختلف ٹوٹکوں میں ماہرین کا کردار ادا کرتی ہیں، ہمیشہ ہی کھانے کے بعد گڑ کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھنے کا کہتی ہیں۔ اس کے استعمال سے جسم کو تازگی ملے گی اور جلن، تیزابیت بھی ختم ہو جائے گی۔

پرہیز:

٭ یقیناً معدے میں تیزابیت کا شکار افراد کو ہر حال میں بھاری غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق ان مریضوں کو سافٹ ڈرنکس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے، یہ مشروبات معدے میں مختلف گیسوں کو جمع کرکے معدے کی تکلیف کو بڑھاتی ہیں۔

٭ ترش پھل جیسے کہ لیموں، سنگترہ وغیرہ کھانے سے بھی پرہیز کریں۔ ترش پھلوں میں تیزابیت ہوتی ہے وہ معدے کی تیزابیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭ ماہرین کے مطابق کافی جہاں بہت سے لوگوں کے لیے ذہنی سکون کا باعث بنتی ہے وہیں پیٹ کی تیزابیت میں اضافہ بھی کرتی ہے۔ اس کا استعمال سینے کی جلن کا بھی سبب بنتا ہے۔

خیال رکھیں اگر معدے میں تیزابیت دائمی شکل اختیار کرجائے تو کچھ اشیاء ایسی ہیں جن کے کھانے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے جیسے شہد، چربی کے بغیر گوشت، کیلا، بادام، پھلیاں اور اناج وغیرہ۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More